گڑھاموڑ (نامہ نگار)کاشتکاروں نے کہا کہ یوریا کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے گندم فی ایکڑ پیداوارمتاثرہوسکتی انہوںنے کہا کہ وہ یوریا کھاد کے حصول کیلئے مسلسل مشکلات کاشکار ہیں سارادن لائن میں کھڑے ہوتے ہیں شام کو بتایا جاتا ہے کھادختم ہوگئی ہے خوش قسمتی کھادملتی ہے تو وہ ضرورت کے مطابق نہیں ہوتی انہوں نے حکومت سے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
یوریا کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے گندم فی ایکڑ پیداوار متاثرہوسکتی ہے:کاشتکار
Dec 26, 2021