بلاول بینظیر بھٹوکے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، حافظہ رخسانہ بشیر     

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماممبر ریسرچ اینڈ کو آرڈینیشن سیل بلاول ہائوس کراچی حافظہ رخسانہ بشیر نے دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی  انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجدید عہد وفا کا دن ہے چیئرمین بلاول بھٹو شہید بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںے گزشتہ روز جائے شہادت لیاقت باغ میں دعائیہ تقریب کے موقع پر کیا، سینئر رہنما ماسٹر بشیر،کنول شہزادی،لائبہ علشبہ، سعیدہ مغل اور دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکا ہو چکے ہیں  پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت مین متحد ہیں عوام حقوق کے حصول تک پاکستان پیپلز پارٹی چیئر میں بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی ۔

ای پیپر دی نیشن