اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب گروپ آف کالجز نے مائیکروسافٹ کیساتھ شراکت داری میں اپنے فیوچر ریڈی اسکلز انیشیٹو کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ۔پنجاب گروپ آف کالجز کے 7600 سے زائد طلبا نے کامیابی کیساتھ فیز 1میں 90فیصدنمبروں کیساتھ مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن حاصل کیا۔نمایاں کامیابی اور پروگرام کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز نے 5000 مزید سرٹیفکیشنز کیساتھ اپنے فیز 2 کا آغاز کیا ہے اور 2022 کے آخر تک مزید 15000 طلبا کو سرٹیفکیشن دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔اس موقع پر ہیڈ آف ڈیجیٹل سلوشنز اور کسٹمر ایکسپیرینس پنجاب گروپ آف کالجز محسن ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی لا زمی ہو گئی ہے وقت گذرنے کیساتھ ساتھ یہ مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر کنٹری ایجوکیشن لیڈ مائیکروسافٹ جبران جمشاد نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبا کو مکمل طور پر نئے طریقوں کی تخلیق، اشتراک کرنے، ایکسپلوریشن کے ذریعے سکھانے،سیکھنے اور انفرادی سیکھنے کی ضروریات کی طرف راغب کر نا ہے ۔
پنجاب گروپ آف کالجز مائیکروسافٹ کے فیوچر ریڈی سکلز پروگرام کے دوسرے مر حلے میں داخل
Dec 26, 2021