پی ڈی ایم کی تحریک چوں چوں کا مربہ‘ کوئی دم خم نہیں: واصف راں

Dec 26, 2021


قادرپورراں (نامہ نگار) صوبائی رکن اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اقدار نہیں اقتدار کی ہے جو انہیں آنے والے دنوں میں بھی نصیب نہیں ہوگا عوام سے کئے گئے وعدے جلد پورے ہوں گے مہنگائی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جو غریب قوم کے لئے شدید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں حلقہ میں مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ملک واصف مظہر راں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک چوں چوں کا مربہ ہے جس میں کوئی دم خم نہیں ہے عوام انہیں مکمل طور پر مسترد کردیں گے عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

مزیدخبریں