لیبر روم میں ناقص صفائی بی ایچ یو مظفر آباد کی انچارج سے وضاحت طلب

Dec 26, 2021


ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے لیبر روم میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بنیادی مرکز صحت مظفر آباد کی انچارج وویمن میڈیکل آفیسر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسرنے گزشتہ روزمرکز صحت مظفرآباد کا اچانک دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں