کراچی(سٹی نیوز مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے قوم اصول پسندی کا مجسم روپ ہیں جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا آپ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مشورے پر وطن واپس آئے اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ ے کامیابی کی منازل ے کرکے عالمی سطح پر پہلے نظریاتی ملک کی بنیاد رکھی۔ خلیل ستی نے کہا کہ آج ملک میں اگر قائد اعظم کے اصول پر عمل کیا جاتا تو وطن عزیز ترقی کی اس منزل پر ہوتا جس کا خواب ہر قوم دیکھتی ہے مگر افسوس ان کے اصولوں کو پس پش ڈال کر مفادات کو فروغ دیا گیا جس سے نہ صرف ملک دولخت ہوا بلکہ ملک ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گیا۔