قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی قیام پاکستان پر قربان کر دی ، طارق حسن 

کراچی (سٹی نیوز         )پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ  کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی قیام پاکستان پر قربان کردی پاکستان کا جھنڈا امن کی نشانی ہے اس جھنڈے میں ہرا رنگ اکثریت اور سفید اقلیت کی نمائندگی کرتا ہے لیکن یہ ثابت ہوگیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ  دہشت گردی. ظلم و ستم مسلسل جاری ہے اسکا سیکولر ملک ہونے کا دعوہ جھوٹ ثابت ہوچکا ہے عالمی قوتیں بھارت کو لگام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کے یوم پیدائشں و کرسمسں ڈے کے موقع مسلم لیگ ق سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد میں " قائد اعظم اور ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر خطاب میں کیا اس موقع پر مسلم لیگ جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ہماری ذمہ داری کے اپنے قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہوجائیں اس موقع پر  مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا قائد اعظم کے مشن کو پورا کرنے کا عہد کرتے ہیں قائد اعظم  کی سالگرہ اور کرسمسں ڈے قومی جذبے طور پر منارہے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ کے سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. شاہد عباسی. عبد الرشد بھٹی. سید مشرف علی.ضمیر عثمانی. سہیل صدیقی. مہین ملک. حاتم علی وسطرو. عابد خان سلیم گل۔راشد اختر. رافیل جارج ملک  و دیگر نے بھی خطاب کیا.

ای پیپر دی نیشن