کراچی(نعیم اختر) بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے یوم ولادت پر نواز لیگ کے تحت تقاریب کا اہتمام کیا گیا متوالوں نے مزار قائد پر حاضری دیکر بانی پاکستان کو ناصرف خراج عقیدت پیش کیا بلکہ مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی مختلف تقاریب میں صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سید منور رضا‘ انجینئر سلمان خا‘ رانا اشفاق رسول خان‘ اسلم خٹک ایڈووکیٹ‘ حاجی صالحین تنولی‘ فیروز خان‘ سید اخلاق ہاشمی‘ سید نعمان ہاشمی‘ سردار شہزاد عاصی‘ دلاور خان‘ محمد کاشف عباسی‘ یامین عباسی نے اپنے خطابات میں کہا کہ بابائے قوم کے مشن کی تکمیل نواز لیگ کا وژن ہے حضرت قائداعظم کی ولولہ خیز قیادت میں مسلمانان ہند نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دنیا کے نقشے پر پہلے نظریاتی اسلامی مملکت کا قیام عمل میں آیا۔ بابائے قوم نے پاک وطن بنایا اور میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر ملک کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوشحالی کے وژن پر چلتے نواز ادوار میں ملک ترقی و خوشالی کی راہ پر گامزن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ وطن عزیز میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے۔