شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں بڑے پیمانے پر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹوں کیلئے ایک ایئر انفلیٹڈ ٹیسٹنگ لیب قائم کر دی گئی ہے۔ اس لیب میں دس میں سے ایک مخلوط ٹیسٹنگ اپروچ کا استعمال کرتے ہوئے یومیہ 50 لاکھ افراد کی سکرینگ کی جا سکتی ہے جس سے شہر میں نوول کرونا وائرس کیسز کی حالیہ بحالی کے بعد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔شی آن نے نوول کرونا وائرس کی حالیہ بحالی کو روکنے کیلئے جمعرات کو کمیونٹیز اور دیہات کیلئے کلوزڈ آف مینجمنٹ کا نفاذ کر دیا ہے۔1 کروڑ 30 لاکھ آبادی والے اس بڑے شہر میں 3 ہزار سے زائد نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ سائٹس میں کام جاری ہے تاکہ سڑک کنارے اور کمیونٹیز میں رہائشیوں کو بیک وقت ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔شہر کی جانب سے نئے اقدامات کا نفاذ کرنے کے ساتھ ہی متعدد صف اول کے کارکنان اور رضاکار وبائی مرض کیخلاف لڑائی میں برسرپیکار ہیں اور انتہائی تیزی سے منتقل ہونیوالے وائرس کیخلاف دفاع کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
چین
چین ، شی آن میں نوول کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب نے کام کا آغاز کر دیا
Dec 26, 2021