مرسڈیز بینز نے حفاظتی خدشات پر چین میں درآمد شدہ کاریں واپس منگوا لیں

بیجنگ(شِنہوا)مرسڈیز بینز (چین) آٹو موٹیو سیلز کمپنی نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر چینی مارکیٹ سے بعض درآمد شدہ گاڑیوں کو واپس منگوانا شروع کر دیا ہے۔ملک میں اعلی معیار کے نگران ادارے "مارکیٹ قواعد کی ریاستی انتظامیہ" کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 22 دسمبر سے شروع ہونیوالی واپسی میں 9 فروری 2020 سے لے کر 2 جون 2020 تک تیارکردہ 7 درآمدی جی ایل ای ایس یو وی اور جی ایل ایس ایس یو وی گاڑیاں اور 4 اگست 2020 سے لیکر 27 اگست 2020 تک تیار کردہ 149 درآمدی سی ایل ایس، ای کلاس، جی ایل سی ایس یو وی اور ایس کلاس کاریں شامل ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ 9 فروری 2020 اور 2 جون 2020 کے عرصہ میں تیار کردہ کاریں ممکنہ طور پر خراب نشستوں سے لیس ہیں
 جس سے کسی حادثے کی صورت میں مسافروں کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔بیان کے مطابق 4 اگست 2020 اور 27 اگست 2020 کے عرصہ میں تیار کیے گئے خراب منفی اثرات والے سینسرز خراب صورتحال میں روک تھام کے نظام کے فعال ہونے میں تاخیر کا باعث بنتے ہوئے ان کے روک تھام کے اثر کو کم اور گاڑی میں سوار افراد کو چوٹ لگنے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔پرتعیش کاریں بنانے والی کمپنی نے ناقص پرزوں کا مفت معائنہ اور درست کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مرسڈیز بینز 

ای پیپر دی نیشن