اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ریلوے کے عملے نے بروقت اقدام کرکے ایک اور ٹرین حادثہ ہونے سے بچالیا،مسافر ٹرین ماڑی انڈس کی سرگودھا سے روانگی سے قبل چوروں نے لائن کے سلیپر اکھاڑ لئے ،ریلوے سٹاف کو برووقت پتہ نہ چلتا تو بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ،ماڑی انڈس 147 سیون اپ ٹرین رات سوا ایک بجے سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر پہنچی ۔ریلوے کے نائٹ الرٹ عملے نے پی ڈبلیو آئی خوشاب کے ہمراہ ٹریک کا معائنہ شروع کررکھاتھا ،معائنہ کے دوران سرگودھا کے قریب چور ریلوے لائن کے نیچے نصب لوہے کے سلیپر اتارتے پکڑے گئے ،وزیر ریلوے نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
تحقیقات کا حکم