اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں16ویں مڈشپ مین اور24شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔ کمیشننگ دستے میں103 پاکستانی مڈ شپ مین، 2بحرین ڈیفنس فورسز، ایک فلسطین اور28 شارٹ سروس کمیشن کورس کے افسران شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے کمشن حاصل کرنے والے افسروں کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور نئے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کی آئندہ ذمہ داریوں اور پیش آنے والے چیلنجز پر زور دیتے ہوئے جدید جنگی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ لیفٹیننٹ معیز احمد کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔ مڈشپ مین محمد اسامہ حسین بیگ نے اعزازی شمشیر حاصل کی جبکہ مڈشپ مین حذیفہ جاوید نیازی نے اکیڈمی ڈرک کا اعزاز حاصل کیا۔
شارٹ سروس کمیشننگ پریڈ