گکھڑ منڈی (نامہ نگار )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر علی چوہدری ، جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی سینئر نائب صدر اللہ لوک انصاری اور جوائنٹ سیکرٹری شاہد اقبال انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کردیا جبکہ مسلم لیگ ن جو پاکستان کی خالق جماعت ہے نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا اب بھی تباہ حال ملکی معیشت کو مسلم لیگ ن ہی دوبارہ سنبھالے گی اور نااہل حکومت کا خاتمہ کرکے جمہوری نظام کو مضبوط کرتے ہوئے مخصوص قوتوں کی طرف سے مسلط کیے گئے حکمرانوں کو گھر بھیجے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات درج کروانے کے باوجود میاں برادران کے خلاف کرپشن کا ایک بھی ثبوت نہ مل سکا اب عوام میں میاں نواز شریف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے انشاء اﷲ بہت جلد پاکستان میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔
حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کردیا :ندیم صابر،جبران لطیف
Dec 26, 2021