iبینظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام  کیسا تھ منائینگے،سردار سلیم حیدر   

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے سلسلے میں لیاقت باغ راولپنڈی میں دعائیہ تقریب اور جلسہ منعقد کرنے کے انتظامات پر غور و غوص کرنے کیلئے  اجلاس بے نظیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا ، صدارت ڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر نے کی، سٹی،ضلعی تنظیموں، تحصیلوں کے صدور راولپنڈی اٹک چکوال، انفارمیشن سیکرٹریز،ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر رہنمائوں سمیت  ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود، وویمن ونگ کی ضلعی صدر سمیرا گل اپنی اپنی تنظیمی عہدیداران ، پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فہیم وقار سپورٹس ونگ کے صدر چوہدری وسیم اقبال خان، ملک ظہیر، اور انتظامی امور کے سر پرست چوہدری حفیظ اقبال خان بھی موجود تھے اجلاس میں برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس موقع پرڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال27دسمبر2021 کوراولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی عقیدت و احترام کے سا تھ منائی جائے گی۔
سردار سلیم حیدر   

ای پیپر دی نیشن