گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار ہواجس میں نائب صدر سنٹرل پنجاب و صدر گوجرانوالہ ڈویژن میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی صدر لیبر ونگ گوجرانوالہ ڈویژن اعجاز احمد چشتی کی والدہ اور بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اجلاس سے نائب صدر سنٹرل پنجاب و صدر گوجرانوالہ ڈویژن میاں اظہر حسن ڈار، صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا سٹی گوجرانوالہ کے تمام عہدیداروں، کارکنوں کو گھروں پر پارٹی پرچم لگانے اور سٹی گوجرانوالہ کی تمام یونین کونسل کی تنظیم سازی مکمل کروانے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جا سکے اجلاس میں نائب صدر سکندر اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری 2 راحت محمود ورک، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی منور احسن بھٹی، فنانس سیکرٹری سٹی مظہر حسین بھولا، صدر منارٹی ونگ سٹی ڈاکٹر نعیم سلامت، صدر ٹریڈ سیل سٹی شیخ سعید احمد، صدر لیبر ونگ سٹی ماسٹر محمد جاوید اقبال، صدر کچرل ونگ سٹی امجد شریف، انچارج سوشل میڈیا سٹی ماسٹر محمد حسین، رہنما یوتھ ونگ سٹی عامر افتخار بٹ، ممبر سوشل میڈیا سٹی محمد جاوید مکھن گجر, ممبر سوشل میڈیا سٹی نصیر بٹ، امانت علی مہر، جان سوترا، لالہ یونس سوترا، سمین جاوید، نکس رائے، مظفر اقبال بھٹو سمیت دیگر نے شرکت کی۔