گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) حاجی عبدالرئوف مغل یم پی اے نے مر کزی پبلک سیکر ٹریٹ میں یوم قائد اعظم ؒ اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا اپ خطاب میں انہوں نے بانی پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانانِ ہند کی قیا دت کرتے ہوئے علیحدہ وطن کے قیام کا معجزہ کر دکھایا ان کے بتائے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف کا کردار بے مثال ہے انہوںکہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم ؒ کا عظیم کارنامہ ہے قوم آج بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم قائداعظم ؒ کے افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لئے قربانی کے جذبے کے تحت کام کریںتقریب کے مہمان خصو صی سا بق وفاقی وزیر ایم این اے خرم دستگیر خان تھے، تقریب سے جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب شازیہ فرید ، ضلعی صدر قیصر اقبال سندھو ، جنرل سیکر ٹری شعیب الطاف چیمہ نے بھی خطاب کیا تقریب میںکا شف صابر خان ،لیبر ممبر ناصر محمود کھو کھر ،یو سی چیئر مین خطیب الرحمان مغل ، لالہ ظہیر احمد ، وائس چیئر مین رانا معروف احمد ، چوہدری فیصل سانسی، عبد اللہ دھاریوال ، مشتاق مغل ، کو نسلر کاشف عمران کھو کھر ،بلال مغل ، ملک ظفر شیشے والے ، راہنما شعبہ خواتین رضوانہ بٹ ،ضلعی صدر شعبہ خواتین یوتھ ونگ نمرہ بٹ اور سو شل میڈیا کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔