کرسمس پر پولیس نے سکیورٹی کے معقول انتظامات کئے: اختر نواز 

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )کرسمس کے موقع پر اقلیتی عوام کو خوشیاں منانے کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس نے سیکیورٹی کے معقول انتظامات کیے کیوں کہ اقلیتیں پاکستان کی اکائی ہیں جن کے جان و مال کاتحفظ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار کرسمس کے موقع پر راہوالی میں پریس بیٹیرین چرچ میں کرسمس کی تقریب سے کینٹ سرکل کے انچارج اے ایس پی اختر نواز نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس مذہبی تہوار کی خوشیوں کو آزادانہ منانے کے لیے پولیس اہلکاروں اور پولیس رضاکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں جن کی نگرانی تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او احمد فراز اور تھانہ اروپ کے انچارج کے علاوہ پولیس چوکیوںکے افسروںنے کی اور خود انہوں نے کینٹ سرکل کے تمام گرجا گروں میں مسیحوں کی مذہبی تقریبات میں شمولیت کرکے ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا اس موقع پر پادری اسٹیفن اقبال، ایلڈرز مشتاق، شاہد، ڈاکٹر شہزاد ، ناصر ڈینیل، ماسٹر جاوید مسیح، برکت سرویا، سرفراز سرویا، عاشر ڈیکن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں اے ایس پی اختر نواز نے کرسمس کیک بھی کاٹا۔   

ای پیپر دی نیشن