iتمباکوکااستعمال ملک میں وباء کی صورت پھیل چکا،شہزاد علی خان

 اسلام آباد(خبر نگار)وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈیمی ڈاکٹرشہزاد علی خان نے کہاکہ تمباکوکااستعمال ملک میں وبا کی صورت پھیل چکاہے،اگراس پربروقت قابونہ پایاگیاتواس کے مضر اثرات سے مزید مہلک امراض میں اضافہ ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد مرزا نے کہا کہ تمباکو پاکستان میں غیر متعدی امراض (NCDs) کی سب سے بڑی وجہ ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس کے مضر صحت نقصانات سے ہر قیمت پر بچانا چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شہزاد علی خان نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے زیر انتظام سول سوسائٹی الائنس سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر آپریشن(پناہ)ثنا اللہ گھمن نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تمباکونوشی ہماری ترجیح نہیںاس کانوجوانوں میں بڑھتاہوارجحان بیماریوں کودعوت دینے کے مترادف ہے۔
شہزاد علی خان

ای پیپر دی نیشن