لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہزادہ ولیم کی بیوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کرسمس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ موسیقار ٹام واکر کے ساتھ پیانو بجا کر سب کو حیران کر دیا۔ تقریب میں موجود شرکاء نے کیٹ میڈلٹن کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے خوب داد دی۔ شاہی خاندان کی کرسمس کے حوالے سے تقریب میں شہزادی کے پیانو بجانے کو ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔ پیانو بجانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جبکہ دنیا بھر میں لاکھوں مداح حیران ہو گئے۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن