جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق اپنے بچوں کو واپس کررہی ہے:وزیر اعلی پنجاب

Dec 26, 2021 | 12:52

ویب ڈیسک
جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق اپنے بچوں کو واپس کررہی ہے:وزیر اعلی پنجاب
جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق اپنے بچوں کو واپس کررہی ہے:وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات  کی۔ملاقات میں ہائرایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت منصوبوں کے اعلان تو کرتی گئی لیکن عملی طورپرکوئی کام نہیں کیا۔لاہورنالج پارک کا منصوبہ بھی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  10سال تک اس منصوبے پر عملی طورپرکوئی کام نہیں کیاگیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے Lahore Techno  Polis  کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ یہ پراجیکٹ ”Excellence in Knowledge and Enterprise“کے ویژن کے تحت قائم کیا جارہاہے۔
بین الاقوامی یونیورسٹیاں Lahore Techno  Polisاپنے کیمپس قائم کریں گی۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجی اورسٹیٹ آف دی آرٹ پراڈکٹس کی ریسرچ پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو کاروباری تربیت اورمواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کیلئے فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔
  Lahore Techno  Polis  کو سپیشل ٹیکنالوجی زون ایکٹ (STZA)کے تحت تمام مراعات حاصل ہوں گی اور 10سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی ملے گی۔ Zone Enterprisesکو پراپرٹی ٹیکس،پی آر اے سروسز ٹیکس سے 10سال کیلئے چھوٹ ملے گی۔یہ پراجیکٹ نئی نسل کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق اپنے بچوں کو واپس کررہی ہے- ہر ضلع میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے- تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں -صوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرایا جارہاہے۔

چیئرمین نالج پارک جمال انصاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریپڈ سلیکون نوید شیروانی،وائس چانسلرآئی ٹی یونیورسٹی سرفراز خورشیداورمحمد ہمایوں قیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں