چین پاکستان کیلئے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھائے گا:نونگ رونگ

Dec 26, 2022


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی جانب سے    پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے  عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چین پاکستان کی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے  پیشہ ورانہ  ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (HSE) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں اور اسلام آباد میں دوسری سالانہ ایچ ایس ای  ایوارڈ تقریب کا  انعقاد کیا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق  سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے پاکستان میں شروع کیے گئے  سی پیک  کے توانائی کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔   نونگ رونگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گی، خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں۔

مزیدخبریں