اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں شہید آفسیر اور اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں پاکستان خطے اور عالمی امن کے دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے
چیئرمین سینیٹ کی کاہان میں دہشت گردوں حملے کی مذمت
Dec 26, 2022