کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) نیپال میں ایک بار پھر باغی کمیونسٹ رہنما پشپا کمال ڈابل المعروف ’’پرچنڈا‘‘ وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہو گئے۔ وہ اس سے قبل 2008ء اور 2017ء میں بھی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی صدر کی پیشکش پر ملک کی سب سے زیادہ نشست رکھنے والی پارٹی کانگریس مقررہ مدت تک وزیراعظم کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار سامنے نہیں لا سکی تھی جس پر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے اہم اجلاس میں قرعہ فال 68 سالہ پشپا کمال ڈابل کے نام نکلا۔ صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے آئین کے آرٹیکل 76 کی شق 2 کے تحت پشپا کمال ڈابل کو وزیراعظم مقرر کر دیا۔