لاہور (سپیشل رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل حل کرنے اور متعلقہ شعبہ جات میں نئے علم کی تخلیق کرنے کیلئے 409تحقیقی منصوبہ جات کیلئے 100ملین روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف تحقیقی کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ نئے علوم کی تخلیق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود تحقیق کو ترجیح دیں گے کیونکہ تحقیق کو فروغ دینے والی اقوام ہی دنیا پر حکومت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نالج اکانومی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی منصوبوں کی فنڈنگ سے متعلقہ شعبوں میں نیا علم تخلیق ہو گااورایسی تحقیق کو فروغ دے رہے ہیں جو ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی منصوبوں کی فنڈنگ سے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ فنڈنگ سے اساتذہ و طلباءکی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔تحقیقی منصوبوں کی منظوری پر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم اور سیکرٹری ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے 100ملین روپے فنڈز کی منظوری دےدی
Dec 26, 2022