جناح اسلامیہ کالج ٹا¶ن شپ میں قائداعظم ڈے جوش و خروش سے منایا گیا


لاہور (سپیشل رپورٹر) جناح اسلامیہ کالج ٹا¶ن شپ لاہور میں قائداعظم ڈے منایا گیا جناح اسلامیہ کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم انتہائی ایماندار اور سچے لیڈر تھے انہوں نے کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا‘ وہ ایک محنتی اور مخلص انسان تھے‘ ہر طرح کی کرپشن کے خلاف تھے۔ قائداعظم اپنے مکار دشمن کی ہر چال سے واقف تھے اور اپنے شاندار کریکٹر کی وجہ سے ہر قسم کی اخلاقی یا مالی کرپشن سے محفوظ تھے۔ محمد یونس مغل پرنسپل نے اپنے خطاب میں طلبہ سے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے اپنے ہیروز کو یاد رکھنے کیلئے جناح اسلامیہ کالج اس طرح کے سیمینارز کرواتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ربیع الاول میں ہم نے حضرت محمد کا یوم ولادت منایا اور آپ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اسیطرح نومبر میں علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت منایا گیا اور ان کے نظریات پر روشنی ڈالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...