کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر بلدیا ت سندھ سید ناصر حسین شاہ "گلشن فیصل فیملی پارک" باتھ آئی لینڈ کلفٹن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے مشن کے تحت کراچی کی خدمت پر مصروف ہیں، مرتضی وہاب نے بطور ایڈ مسنٹریٹر ریکارڈ کام کیا، کراچی میں کئی پارک مزید بنارہے ہیں، کراچی میں جہاں پیپلز پارٹی کے کونسلرز ہیں وہاں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی پانچ سو چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہیں اور روزگار کے بھی موقع پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے تحت ہم نے تمام کام کئے ہیں ،پیپلز پارٹی آئین سے متصادم کوئی کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی عزت کرتے ہیں اسمبلی پانچ سال پورے کرے گی اوراسمبلی کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان اسمبلی کو توڑنا چاہتے ہیں، سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ عمران خان عدلیہ اور اداروں کو پریشر میں لاتے ہیں،عمران خان صرف حصول اقتدار کےلئے بات کرتا ہے اسمبلی بچانے کے لئے پیپلز پارٹی نے آئینی کردار ادا کیا،پرویز الہی کو اگر اکثریت حاصل نہیں تو اعتماد کا ووٹ لینا چائیے، خان صاحب کے پی کے اسمبلی توڑ دیں، انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت عوام کوسب سے زیادہ سستا آٹا فراہم کر ہی ہے ، آٹے پر سب سے زیادہ سبسڈی سندھ حکومت دے رہی ہے، پورے ملک میں آٹا مہنگا ہے ،سندھ میں آٹا سستا ہے،عمران خان الزام خان ہیں باجوہ اور پیپلز پارٹی سے ڈیل کی بات میں کوئی صداقت نہیں،سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ عمران خان کے اتحادی بھی بولتے ہیں کہ باجوہ نے عمران خان کو اس مقام پر پہنچایا، عمران خان احسان فراموش ہیں ،کبھی ان کا کوئی لاڈلہ ہوسکتا ہے ،لاڈلے کو لانے کے لئے آر ٹی ایس بیٹھایا گیا،آج معیشت تباہ ہے بے روزگاری بڑھ رہی ہے اس کی وجہ عمران خان ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ عمران کے ساڑھے تین سال کی حکومت میں کوئی کام نہیں ہوا،آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ عمران خان نے کیا پھر اس کو توڑا بھی۔ انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو کا فیصلہ بھی جوڈیشل قتل تھا، بے نظیر شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہمیں بھی دکھ ہے، انہوں نے کہاکہ گیس کی سب سے زیادہ پیدوار سندھ میں اور قلت بھی سندھ میں ہے، کراچی میں ہم ایک بھی کرائم نہیں چاہتے ، وزیر اعلی سندھ نے امن امان قائم کرنے کے سخت احکامات دیئے ہیں،صوبائی وزیر نے کہاکہ جہاں بھی غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے،تیس سالہ لیز پر کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوسکتی ، تیس سالہ لیز جس مقصد کے لئے دی گئی اسی مقصد کے لئے استعمال ہوسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان باجوہ صاحب کو غیر قانونی کام کرنے کے لئے دباو ڈال رہے تھے، باجوہ صاحب نے جب غیر قانونی کام سے منع کیا اور غیر سیاسی ہوئے تو وہ خراب ہو گئے ۔
ناصر شاہ
ہم اسمبلی مستحم،عمران خان توڑنا چاہتے ہیں،نا صر حسین شاہ
Dec 26, 2022