پی ٹی آئی کو بکھیر نے کی خواہش والے خود بکھر جائیں گے:شاہ محمود

Dec 26, 2022


ملتان (این این آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ تحریک انصاف کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والے خود بکھر جائیں گے۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، پی ڈی ایم اتحاد اختتامی منزل کی طرف گامزن ہے، حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی فکر نہیں، وہ صرف اقتدار کو طول دینے کے چکروں میں ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد لٹیروں کے خلاف مقدمات کھلوا کر چوری شدہ پیسہ واپس لائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز غلہ منڈی میں کارپیٹڈ سڑکوں اور سیوریج کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد غلہ منڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہ محمود

مزیدخبریں