کراچی ہوم وینیو ‘کوشش ہوگی  سنچری سکور کروں: سعود شکیل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنے کا دکھ ہے، بڑا سکور کرنے کا موقع ضائع کیا، اگر کم از کم دو ففٹیوں کو سنچریوں میں تبدیل کرلیتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ انگلینڈ کی سیریز میں جو غلطیاں کیں اس سے سبق حاصل کرکے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ سے تین صفر کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹھ کر کارکردگی کا تجزیہ کیا اور تبالہ خیال کیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے بڑا سکور کرنے کا موقع گنوایا جس کا انہیں دکھ ہے، اگر وہ ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل کرپاتے تو پاکستان کیلئے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ پروفیشنل پلیئر کبھی بھی ایک پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کیا جائے۔ کراچی ان کا ہوم وینیو ہے ، خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی سکور کروں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...