اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے آٹھویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے محمد عابد اور محمد شعیب کو 2-6اور 4-6سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ بوائز انڈر 18فائنل میں سمیع زیب خان نے محمد طلحہ خان 6-3،  0-6 اور 1-6سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا ۔ بوائز انڈر 14فائنل میں ابوبکر طلحہ نے عبدالباسط کو ہرا کر کامیابی حاصل کی جبکہ بوائز گرلز انڈر 12فائنل میں احسن عثمانی نے عبدالرحمن کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

ای پیپر دی نیشن