عمران صرف الزام لگاتے ،ان سے کیا بات کی جائے ،الیکشن وقت پر ہونگے،فےصل کنڈی 


اسلام آباد (عترت جعفری)معاون خصوصی تخفےف غربت فےصل کرےم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ نہےں سمجھتے ہےںکہ عمران خان کے ساتھ بات ہو سکتی ہے ،عمران خان بغےر جھوٹ کے کوئی کام نہےں کر سکتے ہےں،ان کو سےاست ہو ےا معےشت اس کی الف بے کا بھی پتہ نہےں ہے ،بہت جلد پاکستان پےپلز پارٹی مےں اہم شخصےات شامل ہوں گی،تخفےف غربت پروگرام کے تحت ہر سال پروگرام مےں شامل دس سے پندہ فی صد لوگوں کو اپنی آمدن کا حامل بنائے کے لئے اےگزٹ پالےسی بھی تےار کی جا رہی ہے،فےصل کرےم کنڈی نے ان خےالات کا اظہار گذشتہ روز نوائے وقت کو انٹر وےو دےتے ہوے کےا ، فےصل کرےم کنڈی نے کہا کہ عمران خان صرف الزام لگاتے ہیں ان سے کےا بات کی جائے،ابھی حال ہی مےں بےان میںنالزام لگاےا کہ بلاول بھٹو نے دو ارب روپے اڑا دئے ،جبکہ بلاول بھٹو نے اس کا جواب دےا اور کہا کہ وہ تو اپنے خرچ پر دورے کر رہے ہےں،بلاول بھٹو زرداری کی فارن پالےسی کو مستحکم بنا رہے ہےں اور ان کی کاوش سے 4.2بلےن ڈالر کا پےکج امرےکہ نے منظور کےا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مقصد ےہ ہے کہ اس کو دوبارہ کرسی پر بٹھا دےا جائے ،جےسے اسے پہلے سےلےکٹ کر کے بٹھاےا گےا تھا ،الےکشن اپنے وقت پر ہو گا ،اگر الےکشن کا بہت شوق ہے تو کے پی کے کی اسمبلی توڑ دیں ،وہاں الےکشن ہواجائےں گے ،کراچی سے ان کے اپنے اےم اےن ایز نے کہا کہ ہم نے کوئی اسعفی نہےں دےا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بےان پر آر اےس اےس کو تکلےف ہے ،بس وہی اس پر احتجاج کر رہی ہے جبکہ باقی کسی بھارتی سےاسی پارٹی نے اس مےں حصہ نہےں لےا ہے ، بلاول بھٹو نے اپنا جواب بھارتی وزےر کے بےان پر پوچھے گئے سوال کے جواب مےں دےا تھا ،انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ پی پی پی پر مشکل وقت گزرا ہے ،اب پناجب سمےت تمام صوبوں مےں رابطے کو بڑھا رہے ہےں ، الےکشن مےں پارٹی کم بےک کرئے گی ،اور جلد اہم شخصےات پارٹی مےں ہوں گی ،اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ بی آئی اےس پی کے 8.5ملےن فالورز ہےں،سیلاب متاثرین میں ستر ارب روپے تقسےم کئے ،ڈاےنامک سروے شروع ہو رہا ہے اور ٹرانس جےنڈرز کو اب اس نظام کے اندر لا رہے ہےں ۔
فےصل کرےم کنڈی

ای پیپر دی نیشن