بلوچستان سے یوریا کھاد کی بڑی مقدار افغانستان سمگلنگ کی کوشش 

Dec 26, 2022

چاغی (اے پی پی) بلوچستان لیویز فورس نے چاغی سے 3 ٹرالرز میں لدی   یوریا کھاد  کی بڑی مقدار افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام  بنا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق  مچھ میں 3  ٹرالرز کو روک کر تلاشی لی گئی تو ان سے 2100  بیگز یوریا برآمد ہوئی جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ انہوں  نے مزید بتایا کہ  یوریا کھاد کے  سمگلرز کے خلاف ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں