قائداعظم ؒ نے مسلمانوں میں آ زادی کا جذبہ بیدارکیا، ڈاکٹر صدف علی 

Dec 26, 2022


لاہو ر (نیوز رپورٹر )صدر ادارہ قو می تشخص پا کستان ڈ اکٹر صدف علی نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے بر صغیر کے مسلمانوں میں آ زادی کا شعور اور جذبہ بیدا ر کر نے کیلئے اقبا ل کے فلسفہ خودی کے مطا بق اسلامی اقدار اور قو می تشخص کوبنیا د بنا یا تھا ۔یو م پیدائش قا ئداعظم ؒ کے سلسلہ میں ایک بیان میں کہا کہ قا ئداعظم ؒ نے دنیا کی سب سے بڑی اسلا می مملکت حاصل کرنے کے بعد اپنی طر ز زندگی تبدیل کر دی تھی اور مغربی لباس ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تر ک کرکے یہ ثا بت کر دیا تھا کہ پا کستانی عوام کو ایک با غیرت اور زندہ قوم بنا نے کیلئے اہل ِ مغرب کی تابعداری اور نقا لی کی بجائے اسلامی اقدار اور اسلامی روایات کو فر و غ دینا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ قا ئداعظم ؒ اس حقیقت سے بخو بی آ گاہ تھے کہ جب تک صورت غلامانہ رہیگی اس وقت تک ذہنیت بھی غلا ما نہ ہی رہیگی ۔ 

مزیدخبریں