فیروزوالہ( نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے ایک ماہ قبل سسرالیوں کے ہاں پر اسرار طور پر ہلاک والے نوجوان علی حیدر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے سسر یعقوب ‘بیٹے فریاد اور مقتول کی بیوی شازیہ کیخلاف درج کرلیا۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کے باب ریاض علی نے بتایا ہے کہ اس کا بیٹا علی حیدر اپنے سسرال اپنی ناراض بیوی شازیہ کو لینے کیلئے گیا تو اس دوران یعقوب اور اس کے بیٹے دیگر افراد کی مدد سے علی حیدر پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ بعد میں یہ ڈرامہ رچایا کہ علی حیدر نے خودکشی کی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔