گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما،سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور تعمیر وطن میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی راہنماﺅں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک بنانے میں قائداعظم ؒ کا بھر پور ساتھ دیا اورملک بننے کے بعد تعمیر وطن کے کاموں اور مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے قائد اعظم ؒ کے فرمودات کی روشنی میں ملک کے لئے شاندار خدمات انجام دی ہیںان کی قیادت پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے ضروری ہے اس موقع پرسارب آصف میراں ، سابق چیئر مین رانا ارشاد ، روبن مسیح، دلاور مسیح ،محمد شریف ودیگر بھی موجود تھے۔
تعمیر وطن میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے: اقبال گجر
Dec 26, 2022