لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ممبران کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر کرنے اور دستاویزات کی سکیورٹی فول بنانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ویزا انویٹیشن لیٹر، ویزا ریکومنڈیشن لیٹر اور سرٹیفیکیٹ آف اوریجن پر پر کیو آر کوڈ کا اجراء کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چودھری ظفر م حمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ کیو آر کوڈ کے اجراء کے بعد لاہور چیمبر کی دستاویزات کی جعلی نقول تیار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نئے سکیورٹی فیچر کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دستاویزات فول پروف بن جائیں گی اور کسی بھی جگہ اس کی باآسانی تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تمام دستاویزات کی سکیورٹی فول پروف بنانا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ عنقریب دیگر تمام دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کرلی جائے گی۔
لاہور چیمبر میں پر کیو آر کوڈ کا اجراء کردیا گیا
Dec 26, 2022