طائف ( نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی معروف کمپنی الفنار کی جانب سے طائف کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے انجینئرز اور ہنر مندوںکے اعزازمیںتقریب کاانعقادکیاگیا۔جس میں کثیر تعداد میں انجینئرز اور ہنر مندوں نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب کیا گیا جو رات گئے تک جاری رھا تقریب سے مھندس استاد عمر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سعودی عرب کا واحد الفنار ایسا شرکہ ھے جس نے کئی ایک ایوارڈ جیتے ہیں۔شرکہ الفنار طائف کے مدیر اعلی' استاد مھندس سامر اور مھندس استاد سلیم نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستانی ہنر مند اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے سعودی شہریوں کے دل میں انکا ایک الگ مقام ہے۔اس موقع پر رسہ کشی اور دیگر مقابلے بھی ہنرمندوں کے درمیان کروائے گئے ۔کامیابی حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا ۔آخرمیں تمام شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔