لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف اداروں اورقوم کومتحرک رہناہوگا ،معاشی استحکام اورامن وامان کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔دہشت گردی کوشکست دینے کیلئے ریاست کے امن بیانیے کو گھرگھر پہچانا ہوگا۔قائدنے سیاسی بصیرت اور جمہوری جدوجہدکے ذریعے قوم کو انگزیر سے آزادی دلائی۔پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کیلئے قائد کے جمہوری اصولوں سے رہنمائی لی جائے۔اگر ہم سب قائد اعظم محمدعلی جناح کے اصولوں پر چلیں گے تو یہ ملک ترقی کرے گا۔ہمیں انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔دوبارہ سے دہشت گردی سراٹھاتی لہر پوری قوم کیلئے تشویشناک ہے۔بنوں میں کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں یوم قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دہشتگردی کیخلاف اداروں ،قوم کومتحرک رہناہوگا ، راغب نعیمی
Dec 26, 2022