کامونکی (نمائندہ خصوصی ) محنت کش پر اغوا کے بعد تشدد کےس کے بااثر ملزم برفی فروش ساجد ارائیں کاگذشتہ روز عدالت نے وقوعہ میں کوئی بھی برآمدگی نہ ہونے پر تیسری مرتبہ دودن کا ریمانڈدے دیا،مدعی مقدمہ عبدالرزاق انصاری نے سی پی اوگوجرانوالہ کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ ملزم ساجد ارائیں اور اسکے بھائیوں کی فیکٹری پولیس چوکی کے بالکل ساتھ واقع ہے اور انکے چوکی انچارج سے اچھے تعلقات بھی ہیں جس وجہ سے وہ ساجد ارائیں سے اسلحہ اور اسکی موٹرسائیکل کی برآمدگی نہیں کررہا جبکہ مقدمہ میں دوسرے اشتہاری ملزم لقمان، حافظ اعجاز،عامر ڈرائیور وغیرہ دندناتے پھر رہے ہیں انکوبھی گرفتار نہےں کےا جارہا ، ملزموں کو بھی موبائل ڈیٹا ثابت ہونے پرگرفتار کیا جائے اوران سے موٹرسائیکل وغیرہ کی برآمدگی کی جائے،سی پی او گوجرانوالہ عمرسلامت نے ایس پی صدر گوجرانوالہ کو انکوائری کا حکم دے دیا،دوسری جانب اے ایس پی سرکل کامونکی سلیمان ظفر نے بھی ملزم ساجدارائیں اوراسکے دیگر ساتھیوں ملزموں لقمان ،عامر ڈرائیور،حافظ اعجاز اور زخمی شیخ ابوبکر کو تفتیش کےلئے آج طلب کرلیا ۔