حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد ، علی پورچٹھہ ، جلالپوربھٹےاں سمےت رےجن بھر مےں گےپکو ٹےکنےکل سٹاف کے ملازمےن ڈوےژنل دفاتر مےں اٹےچ منٹ کرواکے مخصوص سےٹوںپر براجمان ہوگئے جبکہ سب ڈوےژنز کے دفاترمےںسےاسی مداخلت دن بدن بڑھنے ،من پسند تقررےوں سے دفاتر کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ تفصےلات کے مطابق سب ڈوےژن لےول پر تعےنات اکثر لائن مےن ، اسسٹنٹ لائن مےن اور دےگر ٹےکنےکل سٹاف بااثر شخصےات کی سفارشوں سے ڈوےژنل آفسز مےں مخصوص سےٹوںپر اٹےچ منٹ کرواکے موجےں اڑانے مےں مصروف ہےں اور انکی تنخواہےں سب ڈوےژن کے دفاتر سے نکل رہی ہےں لےکن سب ڈوےژنل دفاتر مےں ملازمےن اور ٹےکنےکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے نظام چلانا دشوار اور محال ہوتا چلا جارہاہے۔ عوامی سماجی اورکاروباری حلقوں نے گےپکو چےف سے مطالبہ کےا ہے کہ گےپکو مےں تمام اٹےچ منٹ فوری طور پر ختم کرکے ملازمےن کو اپنی اپنی تعےناتی کی جگہ پر واپس بھےجا جائے ۔