زونرجی کی سولر پاکستان کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت


  کراچی( کامرس ڈیسک )  FAKT ایگزیبیشنز (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے زیر اہتمام الیکٹریسیٹی پاکستان،انٹرنیشنل الیکٹرسٹی پاکستان نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ۔زونرجی سولر ڈیویلپمنٹ پاکستان، پاکستان کے سرکردہ سولر سلوشن فراہم کنندہ نے بھی سولر پاکستان کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی ۔نمائش کا افتتاح کرتے ہو ئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فاکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے سولر پاکستان نمائش کا انعقاد کرکے شاندار اقدام اٹھایا جو قابل تجدید توانائی کی صنعت کو اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات کی نمائش کا موقع فراہم کرے گا۔ سولر پاکستان جیسی نمائشوں نے ہماری صنعتوں کو مضبوط بنانے، کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت پاکستانی معیشت کو اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر پاکستان مسٹر وکٹر نے صنعت پر مبنی نمائش کے انعقاد پر ای کامرس کو سراہا  انہوں نے مزید کہا کہ  ہم بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کو ختم کرنے کے لیے قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی مکمل 900 میگاواٹ صلاحیت تک توسیع میں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔نمائش میں100 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی،نمائش آج بھی جاری رہے گی ۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...