گوجرانوالہ:مسےحی برادری نے کرسمس جوش و خروش سے مناےا، کےک کاٹے


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ مےں بھی مسےحی برادری نے کرسمس ڈے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مناےا ، ضلع بھر مےں 303 گرجا گھروں کو برقی قمقموں کے ساتھ سجاےا گےا تھا ، ، تقرےبات کے دوران مقررےن نے ملکی ترقی و سلامتی کےلئے خصوصی دعائےں کےں ، رنگ برنگے کپڑوں نے ملبوس مرد ،خواتےن اور بچے تقرےبات مےں شرےک تھے ، اسی طرح ننھے منے سانتا کلاز نے چاکلےٹس اور تحائف بھی تقسےم کئے ، تقرےبات مےں کرسمس کےک بھی کاٹے گئے ،دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ اور سی پی او عمر سلامت نے کرسمس ڈے کے موقع پرمختلف گرجاگھروںکے دورے ا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت پولیس کا فرض ہے کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا،ریسکیو 1122 نے کرسمس کے موقع پرکرسچن عبادت گاہوں میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیا نے ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت ڈیوٹی سرانجام دینے کی تلقین کی۔

ای پیپر دی نیشن