شرقپور شریف (نامہ نگار) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 147 ویں یوم ولادت کے موقع پر صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ 25 دسمبر یوم قائد اعظم تجدید عہد کا دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے عظیم قائد نے قوت ایمانی اور سیاسی حکمت عملی کے اسلحہ سے لیس ہو کر انتھک محنت اور جدوجہد کر کے اس خطہ کو حاصل کیا اس موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم بانی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جذبہ ایمانی کو زندہ کر کے قائد کے اصل پاکستان کی حفاظت اور تکمیل کا فریضہ سرانجام دیں جو اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم اپنے قائد جیسی عظیم، مخلص، باکردار، باعمل اور محب وطن قیادت عمران خان کا ساتھ دیں۔
ہمیں محب وطن لےڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہے :جلیل احمد شرقپوری
Dec 26, 2022