ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار اداکیا:چوہدری سخاوت 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ملکی ترقی اورامن میں مسیحی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار اداکیاہے کرسمس کے موقع پر انہیں مبارکبادپیش کرتے ہیں امن وسکون اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے ہمیں مذہب، ذات پات اور رنگ ونسل سے بالاترہوکر سوچناہوگا انسانیت ہی سب سے بڑامذہب ہے اسلام ہمیں تمام مذاہب کااحترام کرناسیکھاتاہے ان خیالات کااظہار امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست چوہدری سخاوت علی ڈگرا،صدرشہبازاحمدکڑھائی والے اور جنرل سیکرٹری اعظم علی باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ تمام مذاہب ایک دوسرے کاحترام کریں ۔

ای پیپر دی نیشن