حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت ) دنیا کا مقابلہ تعلیمی نظام میں جدت کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔طلباء کو رٹا لگوانے کے بجائے پریکٹیکل کام کروائے جائیں جس کا فائدہ انہیں عملی زندگی میں بھی ہو سکے۔اساتذہ کی ٹریننگ بھی ضروری ہے تا کہ وہ بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی او فی میل صائمہ ارم نے ٹرینڈز گرلز ہائی سکول حسن ابدال میں ہونے والی سائنس اینڈ آرٹ نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر فاروق احمد کی جانب سے انہیں بچوں کی جانب سے بنائے گئے ماڈلز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صائمہ ارم کا کہنا تھا کہ آج تعلیمی نظام میں تبدیلیاں رونماء ہو چکی ہیں اور دنیا تحقیق کی جانب بڑھ رہی ہے۔