حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) سینیٹر عاجز دھامرا، اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66 حیدرآباد نے کہا ہے کہ بلدیہ اعلی حیدرآباد کی نااہلی کے باعث اپنے حلقہ کی یونین کمیٹی 22 میں قائم شاکر پلیہ جو لیاقت کالونی سے مسان روڈ و ٹنڈو ولی محمد کے علاقوں کو ملا کر عوام کو سہولیات فراہم کرتی ہے اسے میں اپنے خرچ سے تعمیر کرانے کا اعلان کرتا ہوں۔یہاں کی عوام کا بلدیہ حیدرآباد سے بھرپور مطالبہ تھا کہ پلیہ کو جلد از جلد مرمت کیا جائے و عوامی مطالبے کے باعث میں نے بلدیہ حیدرآباد کے افسران سے اس کی مرمت کی درخواست کی تھی اور بار بار اس ضمن میں کوششیں بھی کرتا رہا ہوں کہ بلدیہ حیدرآباد اس پلیہ کی مرمت کر کے دے کیونکہ یہ خالصتاً عوامی مسئلہ ہے جس سے مقامی آبادی متاثر ہو رہی ہے اور اس کی خستہ حالی کے سبب عوام کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں جس کے باعث میں اس کی مرمت کے ضمن میں بلدیہ کے افسران سے متعدد بار اس کی مرمت کی درخواست کر چکا ہوں لیکن اتنا وقت گزر جانے کے بعد بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے آج مجبوراً میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری کا نمائندہ و پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا آج عوام کے سامنے یہ وعدہ کرتا ہے کہ ذاتی خرچ پر عوام کے لیے پلیہ بنا کر دونگا تاکہ یہاں کے ہزاروں مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔کل سے یہ کام باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا جبکہ اس میں بلدیہ حیدرآباد کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔بلدیہ حیدرآباد و واسا حیدرآباد عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور یہ عوامی کام کرنے کے لیے بلکل بھی تیار نہیں ہے۔ہم عوامی لوگ ہیں عوام کو حقائق سے واقف کرنا ہمارا کام ہے۔ بلدیہ حیدرآباد کو کام کرنے سے کوئی قوت روک رہی ہے یا پھر بلدیہ حیدرآباد کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،جس کہ باعث یہ عوامی کام نہیں کر رہے ہیں۔
بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد پلیہ کی فوری مرمت کرے،عاجز دھامرا
Dec 26, 2022