محکمہ خوراک میرپورخاص کی جانب سے رعایتی نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری

میرپورخاص (بیورورپورٹ ) محکمہ خوراک میر پور خاص کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رعایتی نرخ پر گندم کے آٹے کی فراہمی جاری۔ دس کلو گندم کے آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔  ڈی ایف سی میرپورخاص محکمہ خوراک حکومت سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپورخاص وسیم ابڑو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں روزآنہ کی بنیاد پر رعایتی نرخ پر آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن