آٹھواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آٹھواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیامینز ڈبلز کے نمائشی میچ میں انٹر نیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے محمد عابد اور محمد شعیب کو شکست دیدی ڈبلز فائنل میں شامل مزمل مرتضی کی انجری کے باعث فائنل کے بجائے نمائشی میچ کھیلا گیا صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن ہمایوں سیف اللہ خان (سابق صوبائی وزیر کے پی کے)اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے جیتنے والوں اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے اختتامی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے اور پوری سیف اللہ فیملی کے لیے اپنی عظیم والدہ کی وجہ سے بہت خاص ہے سلیم سیف اللہ خان نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص اعصام الحق قریشی انٹرنیشنل ٹینس سٹار اور پاکستان نمبر ون عقیل خان اور سینئر کھلاڑیوں راشد ملک اسرار گل، محمود خان، محمد طلحہ اور عظیم خان کا بھی شکریہ ادا کیااختتامی تقریب میں سینیٹر تاج حیدر افتخار رشید، آصف سیف اللہ خان، حیدر سیف اللہ خان، آصف علی شاہ سابق وفاقی سیکرٹری، شکیل درانی سابق چیئرمین واپڈا اور چیف سیکرٹری کرنل گل نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن