حیدر آباد+میرپور خاص+محراب پور+ لاڑکانہ (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) بابائے قوم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر حیدر آباد ، میر پور خاص ودیگر شہریوں میں تقریبات کا انعقاد کیا، سماجی تنظیم اسٹاپ کے رہنما محمود حسین نیئر، محراب پور پریس کلب کے صدر منور احمد ملک نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح نے ہمیں ایک منتشر قوم میں آزادی کا جوش اور ولولہ پیدا کیا، بلند نظریات اور سوچ سے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک کا تحفہ دیا،بابائے قوم کی زندگی انتھک محنت، دیانت داری، جرات،عزم مصمّم، حق گوئی کا حسین امتزاج تھی، برصغیر کی آزادی کیلئے دو ٹوک موقف پر کانگریس کی ایک نہ چلی، نہ ہی کوئی انگریز سرکار انہیں خریدنے میں کامیاب ہوئی ، اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکے نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی، بدعنوانی سے پاک کرکے بابائے قوم کی سوچ وافکارکے مطابق بنائیں۔دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش مناکر تقریبات کا انعقاد کرکے کیک کاٹ کر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد آرگنائزیشن نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں مرکزی چیئرمین لیاقت ابڑو، سینئر نائب صدر یونس علی ابڑو، نذر حسین، راجہ منیر جتوئی، اعظم، ایڈووکیٹ طارق نعیم اعوان، اسد اللہ، مرتضیٰ عباسی، عبدالحفیظ ابڑو، عمران علی جتوئی، عابد علی ابڑو، ذیشان کھوکر، خان بلیدی، واجد علی جتوئی اور دیگر نے شرکت کرکے سالگرہ کا کیک کاٹا، پاک شہباز سماجی روحانی الہ آباد کمیٹی کی جانب سے شہر کے الہ آباد میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کی تقریب منعقد کی گئی جس میں احمد سومرو اور نے شرکت کرکے سالگرہ کا کیک کاٹا، دریں اثناء سندھ اربن سندھ شہری اتحاد کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علی شیخ، ایڈووکیٹ طارق نعیم اعوان، ڈاکٹر حسین علی کھوسو، آصف علی دیدار شیخ سمیت نے شرکت کرکے سالگرہ کا کیک کاٹا، پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن نے شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال احمد بھٹو، رکن سندھ کونسل احسان علی کھوکر، اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر بالچند اودے، اسٹوڈنٹس ونگ کے صدر اشفاق احمد بھٹو، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عبدالعزیز اور دیگر نے شرکت، رحمان بھٹو، مخدوم اطہر حسین، عبدالواحد کھوکر، نظام الدین سولنگی، عبدالجبار کھوکر، شمشیر چند اوڈ، عبدالرحمن گوپانگ اور دیگر نے شرکت کرکے سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بابائے قوم محمد علی جناح کی پاکستان کی آزادی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جن کے بدولت ملک پاکستان آزاد ہوا جس میں آج ہم سانس لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح دنیا کے عظیم رہنما تھے جن کا 146 واں یوم پیدائش آج ہم منا رہے ہیں اور ملک پاکستان اور پاک فوج کے لیے دعاگو ہیں، دوسری جانب تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔