قائد اعظم نے مسلمانوں کی آزاد ریاست کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا، راجہ سجاد سرور


مندرہ(نامہ نگار)قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کی آزاد ریاست کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا۔قائداعظم محمد علی جناح ایک صاحب بصیرت رہنما تھے جنہوں نے ہندووں اور انگریزوں کی ذہنیت کو قریب سے دیکھ کر سمجھا تھا اور اسی لئے قائد نے اپنی زندگی کا مشن مسلمانوں کے لئے ایک ایسے خطہ زمین کا حصول ممکن بنایا جہاں مسلمان آزادی کیساتھ زندگی گزار سکیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یو سی ساہنگ راجہ سجاد سرور نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد کے نظریات کی آبیاری اور ان کے بنائے ھوئے ملک پاکستان کو مضبوط بنانا ہی ان سے عقیدت و محبت کے اظہار کا صحیح طریقہ ھے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی جرات ،دیانت داری،عزم مصمم اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ھو کر پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنایا جا سکتا ھے۔

ای پیپر دی نیشن