نواز شریف نے ملکی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دی  ، جاوید اخلاص  

Dec 26, 2022


گوجرخان( نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف نے ملکی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دی  بھارت کے پانچ کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملایا  پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا  عمران خان نیازی کی چار سالہ دور اقتدار نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا  ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ  جاوید اخلا، راجہ حمیدایڈووکیٹ ،سید ندیم عباس بخاری، چوہدری ضیافت حسین، میڈم صائمہ لیاقت نے مسلم لیگ یوتھ ونگ ن سوشل میڈیا پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ گوجرخان کے زیر اہتمام قائد اعظم  محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے  راجہ فیصل بھٹی، عامر میر ، چوہدری خالد محمود  ،چوہدری گلفام، راجہ آفتاب احمد، راجہ فاروق بھٹی،مرزاواجد وقاص ضیا قاضی چوہدری رضوان حمزہ جٹ زبیر قریشی  ابران نصیر بھٹی  راجہ حبیب راجہ فیصل زیب حاجی راجہ یونس نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

مزیدخبریں